یومِ عاشورہ کا المناک دن، اسرائیل نے بھوکے پیاسے 65 فلسطینی شہید کردیئے
یومِ عاشورہ کے موقع پر غزہ میں اسرائیل کی بربریت نہ رکی اور فضائی کارروائیوں نے مزید فلسطینیوں کی جان لے لی۔
یوم عاشورہ پر بھوکے پیاسے فلسطینیوں پر اسرائیل فوج نے ایک بار پھر سے دھاوا بول دیا، تازہ حملوں میں 65 بے گناہ فلسطینی شہید ہوئے، جن میں خوراک لینے پہنچے 9 افراد بھی شامل تھے۔
اسرائیل فوج کے حملے میں خوراک کی تقسیم کرنے والے دو امریکی امدادی کارکن شدید زخمی ہوئے جبکہ اسرائیلی فوج کا الزام ہے کہ انہیں حماس کی فائرنگ سے زخم آئے۔
یہ حملے یومِ عاشورہ پر بھی بلا روک ٹوک جاری رہے، جس نے نہ صرف عزاداری کے ماحول کو خون رنگ دیا بلکہ امدادی سرگرمیوں کو بھی نشانہ بنایا۔

0 Comments