تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان مذاکرات کے حوالے سے کھل کر بول پڑے
اسلام آباد تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان مذاکرات کے حوالے سے کھل کر بول پڑے ۔
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ نیا پاکستان ‘‘میں گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ ہماری میٹنگ ہوئی ہے، جس میں احتجاج سے متعلق تجاویز آئیں، جس میں کہا گیا پورے ملک میں پر امن احتجاج کریں گے۔ سب اس بات پر متفق تھے کہ اگر بات ہو تو بامعنی ہو، سیاسی قیادت کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا۔
علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے عمر ایوب، بیرسٹر گوہر کو ملنے نہیں دیا جارہا، بتایا جائے اگر ہم بانی چیئرمین سے نہیں ملیں گے تو کیسے بات ہوگی؟ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیں، بانی چیئرمین کی اجازت کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

0 Comments