غزہ جنگ بندی پر اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
چینل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران غزہ اور ایران کی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ آئندہ ہفتے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کا معاہدہ طے پا سکتا ہے۔
انہوں نے وائٹ ہاؤس سے فلوریڈا روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ آئندہ ہفتے کسی بھی وقت یہ معاملہ حل ہو جائے گا، ہم یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی چاہتے ہیں۔

0 Comments